اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف   نے ان کا  پرتپاک استقبال کیا  اور انہیں گارڈ آف آنر کا معائنہ کروایا گیا۔

گارڈ آف آنر کے موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان صدر سے وفاقی کابینہ کا تعارف بھی کروایا۔

بعدازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر حسین پیرزادہ نے پاکستان پہنچنے پر نورخان ایئر بیس پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا، پاکستانی ثقافت کے مطابق بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے، ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور بڑا تجارتی وفد بھی ان کے ساتھ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے