اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مال روڈ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےلئے نوگو ایریا قرار

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےلئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا۔

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ روکنے کیلئے مختلف مقامات پر ناکے لگا  دیئے گئے، کینٹ، ظفر علی روڈ، کینال روڈ، گورنر ہاؤس اور استنبول چوک سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو روکا جارہا ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے،  ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر معمولی لوڈ میں کمی دیکھنے میں آئی،  90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا خوش آئندہ مگر مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔

عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ    رواں سال کے دوران 78 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے،  ہیلمٹ کی پاسداری میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے