اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا: وزیراعلیٰ پنجاب

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال میں جاں بحق ہونے والے لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ  محمد یوسف کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں،پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے، سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی قوم کے اصل دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

مخالفین نے جھگڑے کے دوران 60 سالہ لیگی کارکن محمد یوسف کے سر میں ڈنڈا مار دیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، محمد یوسف کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے