اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی چینی کی ایکس مل قیمت میں اضافے کی تردید

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(لاہو رنیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی ایکس مل قیمت بڑھنے کی خبروں کی تردید کردی ۔

ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی موجودہ  ایکس مل قیمتیں 133 سے 135 روپے فی کلو کے درمیان ہیں،شوگر انڈسٹری  نے کرشنگ سیزن 24-2023 میں  425 سے 550 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدا ہے۔

شوگر ملزایسوسی ایشن کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی سرپلس پڑی ہے اور حکومت پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر اسے برآمد کرنے کیلئےفوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین،  وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اپیل ہے کہ وہ چینی کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برآمد کی اجازت دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے