20 Apr 2024
(لاہورنیوز) فٹبال نیشنل کپ 2023-24 کا آخری مرحلہ 23 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔
فٹبال فیڈریشن کے تحت ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ 28 اپریل تک جاری رہے گا ، سندھ بھر کی چوبیس مینز ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔چھ گروپوں میں تقسیم ہر ٹیم دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے لیے 3،3 میچز کھیلے گی۔