20 Apr 2024
(ویب ڈیسک ) دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ میں پاکستان اور بھارتی فائٹرز آج مدمقابل ہوں گے۔
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو اچانک تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، البتہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے کو رفع دفع کر دیا گیا ہے۔
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کامبیٹ 45 ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر، یوٹیوبر مائیک مجلاک اور معروف بھارتی اداکار سلمان خان کریں گے۔