20 Apr 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے مارے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث 165 ملزمان گرفتار، 159 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 94 کلو چرس ، 432 گرام آئس اور 1881 لٹر شراب برآمد ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15962 چھاپے مارے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف 7623 مقدمات درج، 8097 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کے قبضے سے 5220 کلو چرس، 95 کلو ہیروئن اور 26 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی، 216 کلو افیون، 102816 لٹر شراب بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی گئی۔