اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نرگس فخری مجھ سے جلتی تھیں، مریحہ صفدر کا دعویٰ

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول ماڈل و اداکارہ مریحہ صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی ووڈ اداکارہ نرگس فخری ان سے جلتی تھیں۔

مریحہ صفدر نے نرگس فخری کے ساتھ بولی وڈ کی بولڈ کامیڈی فلم ہاؤس فل تھری میں کام کیا تھا، فلم میں پاکستانی اداکارہ نے شرلی کا کردار ادا کیا تھا۔

مذکورہ فلم میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن اور دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ نرگس فخری اور جیکولین فرنانڈس مرکزی ہیروئنز تھیں۔

مذکورہ فلم میں کام کرنے سمیت بولی ووڈ شخصیات کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرنے کی مریحہ صفدر کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نرگس فخری ان سے جلتی تھیں۔

مریحہ صفدر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان سے بولی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ نرگس فخری کے ساتھ کام کرنے کا ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

مریحہ صفدر کے مطابق ہاؤس فل کی شوٹنگ کے دوران تمام بھارتی اداکاروں کا رویہ ان کے ساتھ ہمدردانہ اور دوستانہ تھا لیکن نرگس فخری کا رویہ مختلف تھا۔

انہوں نے جیکولین فرنانڈس سمیت دوسری اداکارہ اور ابھیشک بچن سمیت اکشے کمار اور بومن ایرانی کے رویے کی بھی تعریفیں کیں۔

تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ نرگس فخری کو ان سے کوئی مسئلہ تھا، شاید وہ ان سے جلتی تھیں۔

مریحہ صفدر کے مطابق انہیں نرگس فخری سے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اسے یہ فکر تھی کہ ہرکوئی مریحہ کے ساتھ اتنا فری کیوں ہو رہا ہے، یہ تو ابھی نئی آئی ہے؟

ماڈل و اداکارہ نے نرگس فخری کو نک چڑھی بھی بولا اور کہا کہ نہ جانے وہ کیوں سے ان حسد کھاتی تھیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے