اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

قدوسی صاحب کی بیوہ’، ‘اُمید’ اور ‘حبس’ جیسے سُپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا رضوی نے گزشتہ روز عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی۔

41 سالہ حنا رضوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر گولڈن رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کے دولہا میاں نے سفید کُرتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔

اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سینئر اداکارہ سنگیتا، اُن کے اہلخانہ، چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ اداکارہ اپنے بڑے دن پر بہت خوش تھیں۔

حنا رضوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور اُن کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

چند روز قبل حنا رضوی نے اپنے مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا، اُن کی مایوں کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ حنا رضوی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی ہے، اُن کے مشہور ڈراموں میں ‘فیری ٹیل’، ‘بشر مومن’، ‘اُمید’، ‘کالج گیٹ’، ‘بندش’ اور ‘تقدیر’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے