اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ : پاک بھارت ٹاکرے میں کونسی پچ ہوگی؟

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے ابھی سے جوش وخروش بڑھنا شروع ہوگیا ہے حالانکہ یہ میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈول ہے۔

سب سے زیادہ سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ پاک بھارت میچ کی پچ کیسی ہو گی کیونکہ نیویارک میں سٹیڈیم عارضی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس سطح کے مقابلے پہلی مرتبہ ہو رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت مقابلے کیلئے نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم نیو یارک میں ایڈیلیڈ جیسی پچ ہو گی، نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم کو ورلڈ کپ کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

سی ای او ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا بریٹ جونز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عارضی سٹیڈیم بنانے کے لیے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، تعمیر کے دوران ریکارڈ بارشیں ہوئیں اور خون جما دینے والی سردی پڑی۔

بریٹ جونز نے بتایا کہ عارضی سٹیڈیم کا آئیڈیا اولمپک گیمز گولف کورسز اور فارمولا ون سے لیا گیا، یہ وہی انفراسٹرکچر ہے جو ان ایونٹس میں استعمال ہوتا ہے، 20، 30 سال سے اس انفراسٹرکچر کے ساتھ کام کرنے والوں کی خدمات لی گئیں اور پچ کے لیے ڈراپ ان ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، پچ کی تیاری میں ایڈیلیڈ کے ماہر کیوریٹر ڈیمین ہاف کی خدمات حاصل کی گئیں۔

ڈراپ ان پچز کو فلوریڈا کے گرم موسم میں تیار کیا گیا ہے، ایونٹ کے قریب پچز کو فلوریڈا سے نیویارک پہنچایا جائے گا۔

بریٹ جونز نے کہا کہ یہ پچز میلبرن اور ایڈیلیڈ جیسی ہوں گی، ڈیمین کے تجربے کے شکر گزار ہیں، ہمارا خیال ہے کہ یہ وکٹس بالکل ویسا کھیلیں گی جیسی ڈیمین ہوف تیار کرتے رہے ہیں، ایڈیلیڈ پچز کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے اور یہ ویسا ہی کھیلے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے