اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ٹی20: بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوا، جہاں محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تناؤ کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم میچ کے آغاز سے کچھ لمحوں قبل دونوں کرکٹرز کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

قبل ازیں کیویز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اور میرے اختلاقات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ بابر کا کہنا تھا کہ شاہین اور میرا ہدف پاکستان کیلئے کھیلنا اور میچ جیتنا ہے، یہی ہماری ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے