اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دبئی میں بے تحاشا بارش،کامران اکمل سمیت دیگر قومی کرکٹرز ایئر پورٹ پر پھنس گئے

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کامران اکمل، عبدالرزاق، عمر گل اور سابق کپتان مصباح الحق دبئی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹس تعطل کا شکار ہیں، جس کے باعث قومی کرکٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کرکٹرز سمیت مسافر 30 گھنٹوں سے زائد ائیرپورٹ پر پھنس گئے ، چاروں کرکٹرز کو لاہور سے براستہ دبئی امریکی شہر ہوسٹن پہنچنا تھا جہاں 2009 ورلڈکپ کی فارتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی ہے۔

مصباح الحق اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے مسائل ضرور ہیں ،تاہم ائیر لائن کا عملہ تعاون نہیں کررہا۔ ہر آدھ گھنٹے بعد فلائٹ کا شیڈول تبدیل کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے