اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چوتھی انٹرنیشنل برن کانفرنس اور برن آگاہی واک آج جناح ہسپتال میں ہو گی

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) جناح ہاسپٹل کے برن سنٹر میں چوتھی انٹرنیشنل برن کانفرنس اور آگہی واک آج جمعہ کے روز ہو گی۔

جناح ہاسپٹل لاہور کے برن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام چوتھی انٹرنیشنل برن کانفرنس آج صبح  نو بجے شروع ہو گی جس میں آسٹریلیا،  انگلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک سے برن کے علاج کے ماہرین شریک ہو رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں ماہرین برن کے موضوع پر ہونے والی نئی ریسرچز شیئر کریں گے اور مریضوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لئے نئی ٹیکنالوجیز اور سٹریٹجیز پر بحث و مباحثہ کریں گے۔

انٹرنیشنل برن کانفرنس کے اختتام پر آگہی واک میں برن کے مریضوں کو درپیش عمومی مسائل اور ان کے بہتر حل کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ واک میں جل جانے کے حادثات سے بچنے کے لئے عمومی احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنے پر زور دیا جائے گا۔

برن آگہی واک کے بعد برن سنٹر میں بچوں کے لئے 20 بیڈز کی نئی برن وارڈ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

جناح ہاسپٹل کے برن سنٹر میں پہلے ہی حادثات میں جل جانے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، جلنے کے مریضوں کی تعداد اور بچوں کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت کے پیش نظر برن سنٹر میں بچوں کیلئے مزید 20 بیڈز کی برن وارڈ کا اضافہ کل کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے