اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حافظ نعیم الرحمان حلف لیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

حلف اٹھانے کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد دی، حلف برداری کے بعد سراج الحق سے گلے ملتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کی آنکھیں بھر آئیں۔

حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک کو 76 سال ہو گئے ہیں، یہ تحریک امن کے قیام کی تحریک ہے، یہ تحریک ظلم اور فساد کو مٹانے کی تحریک ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ یہ تحریک ایک منظم تحریک ہے، ہم سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کریں گے، ہم جمہور کی طاقت سے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر مسئلہ آج تک اقوام متحدہ میں حل طلب ہے، فلسطین میں 35 ہزار سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں، دنیا میں جمہوری اقدار اپنے اعلانات کے مطابق نہیں، دہشت گرد ملک فلسطینیوں کو مار رہا ہے یہ کونسی جمہوریت ہے؟

انہوں نے سراج الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق نے باپ کی طرح سب کو ساتھ رکھا، سراج الحق نے اس تحریک کی بھرپور طریقے سے قیادت کی ہے، جماعت اسلامی پوری قوم کو لیڈ کرے گی، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اپنی پالیسی کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے