اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملت ایکسپریس واقعہ، ریلوے کانسٹیبل کے خاتون کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) ملت ایکسپریس میں ریلوے کے پولیس کانسٹیبل نے مریم بی بی پر تشدد کیا لیکن خاتون کی ہلاکت میں ملوث نہیں پایا گیا۔

7اپریل کو ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس کے کانسٹیبل میر حسن نے خاتون مریم بی بی پر تشدد کیا،ویڈیو وائرل ہوئی تو کانسٹیبل گرفتار ہوا، مقدمہ درج کرنے کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کر کے رپورٹ چیئرمین ریلوے کو پیش کر دی گئی ہے، کمیٹی نے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ عینی شاہدین کے بیانات  بھی قلمبند کئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل میر حسن کے خاتون کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، کانسٹیبل کی سی ڈی آر اور حیدر آباد ریلوے سٹیشن پر حاضری کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، خاتون کی ہلاکت کے وقت کانسٹیبل ٹرین میں موجود نہیں پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کو خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی اور ایس ایچ او ریلوے حیدر آباد کو بھی سنگین غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی۔

کمیٹی مزید شواہد اکٹھے کرنے کے بعد انکوائری رپورٹ مکمل کرے گی، ابتدائی رپورٹ بھی چیئرمین ریلوے کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے