اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ آج ہو گا

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آج بروز جمعرات کراچی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پہلا ون ڈے میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو گا۔

ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی کپتان شریک ہوئیں اور تصاویر بنوائیں، دونوں ٹیموں نے کراچی سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔

قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا پاکستان ایک مشکل حریف ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے