17 Apr 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے پہلا جلسہ عام 19 اپریل کو منعقد کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران، کارکنان اور ورکروں کو دعوت نامہ جاری کر دیا گیا۔
جلسے کا انعقاد 19 اپریل بروز جمعہ شام 6 بجے بمقام اڈا کوٹ عبدالمالک منعقد کیا جائے گا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور دیگر مقامی لیگی قائدین خطاب کریں گے۔