اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

برائلر گوشت فروخت کرنے والوں کی ہڑتال سے عوام خوار

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) برائلر گوشت فروخت کرنے والوں کی ہڑتال سے عوام خوار ہو گئی۔

شہر میں برائلر گوشت کے دکانداروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے، سپلائی ریٹس سرکاری نرخ ناموں کے مطابق نہ ہو سکے، انتظامیہ بھی کم نرخوں پر ریٹ لسٹ جاری کرنے پر بضد ہے۔

برائلر دکانداروں کی پہلے دن جزوی ہڑتال کے بعد دو دن سے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، ٹولنٹن مارکیٹ، کیرج شاپس مغلپورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی برائلرشاپس بند ہیں، شہر کی مرکزی برائلر مارکیٹ ٹولنٹن بھی بند ہے، شہری سستے برائلر گوشت کو اور دکاندار سستی سپلائی کو ترس گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی برائلر کو کھا گئی، حکومت اس مسئلے کو سنجیدہ لے، اگر فارمرز کو نقصان ہے تو پولٹری پر عائد ٹیکس ختم کیا جائے۔

پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کاروبار بند کرکے بیٹھ گئے، صدر ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ اصل قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں میں واضح فرق ہے، انتظامیہ سے مذاکرات میں مسئلہ حل نہیں ہوا، مسئلہ حل ہونے تک پنجاب بھر میں دکاندار سپلائی نہیں لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے