17 Apr 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف عملی سیاست میں دوبارہ سے سرگرم ہو گئے۔
پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا، نواز شریف جلد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر بن جائیں گے، ایک سے دو ماہ کے اندر پارٹی میں تنظیم نو کی جائے گی۔
پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نواز شریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی نواز شریف ہی طے کریں گے۔