اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بڑے ناموں کی کمزور ٹیم منتخب کی گئی‘‘، محمد حفیظ کی سلیکشن کمیٹی پر تنقید’’

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں پر مشتمل کمزور ٹیم منتخب کی ہے‘‘۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گھر بیٹھے کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مضبوط بنانے کی کوشش کی، بابر کو کسی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا لیکن پھر بنادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو 2 ماہ میں ہی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے 4 سالہ منصوبہ لایا تھا لیکن دو ماہ بعد ہی مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

محمد حفیظ نے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب کپتان تھے تو ان پر ہر گروپ کو نوازنے جیسے الزامات بھی لگے۔

واضح رہے کہ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر حفیظ اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی متعدد مواقعوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے بھی سابق کرکٹر کے بیان کو انکی اپنی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles