اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جیل ٹرائل کیخلاف عمر سرفراز کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب و رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری کیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ  درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے، عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کیخلاف سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے