اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی محمد عامر کو تنبیہ کی وجہ سامنے آگئی

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ کی گئی ہے۔

قومی ٹیم میں واپسی کے بعد محمد عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ 'بیٹنگ سے' سیرو گیٹ کمپنی ان کی تصویرآئندہ اپنی اشتہاری مہم کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔

پی سی بی نے محمد عامر کو تنبیہ کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پی سی بی کی بیٹنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر پابندی عائد ہے اس لیے وہ ایسی کسی تشہیر کا حصہ نہ بنیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق عامر نے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ یہ پرانا معاہدہ تھا، کمپنی نے محمد عامر کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹا دی ہیں، ہوسکتا ہے عامر نے معاہدے کی رقم واپس کرتے ہوئے معاہدہ ختم کردیا ہو۔

محمد عامر نے یقین دلایا ہے کہ کمپنی ان کی مزید تصاویرپروموشن کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔

دوسری جانب محمد عامر کو سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

انہوں نےگزشتہ سال ایک غیر ملکی کمپنی سے سوشل میڈیا پر پروموشن کا ایک سال کا معاہدہ کیا تھا، انہوں نے بیٹنگ کمپنی کی 60 پوسٹس کی پروموشن کے لیے ایک کروڑ 25لاکھ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

 فاسٹ بولر نے ریٹائرمنٹ کے دوران معاہدہ کیا تھا اور کمپنی نے ایک دن قبل عامر کا پرانا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے