اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضمنی انتخابات: پرویز الہٰی کا پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ، گجرات پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے، پولیس درخواست گزار کے سپورٹرز اور فیملی ممبران کو ہراساں کررہی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت بھی وکلاء کو ہراساں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر ،پولیس سمیت دیگر مخالف امیدوار کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین حلقے میں مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت  پولیس سمیت دیگر کو چودھری پرویز الہٰی کے ووٹرز کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے، لاہور ہائیکورٹ  الیکشن پروسیس میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 اور فارم 46 فراہم کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے