17 Apr 2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار و ہدایتکار اسد صدیقی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ زارا نور عباس کے ہمراہ رومانوی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
حال ہی میں زارا نور عباس نے فوٹوا ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تین تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر اسد صدیقی کے ہمراہ محبت بھرے انداز میں نظر آئیں۔
شیئر کی گئی اس دلکش پوسٹ میں زارا نور کو اپنے شوہر اسد صدیقی کے گال پر بوسہ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں زارا نور عباس نے اپنے شوہر سے لا محدود محبت کا اظہار کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ "سالگرہ مبارک ہو! اسد آپکو ڈھیروں خوشیاں نصیب ہوں اور میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں"۔