16 Apr 2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے اثرات پبلک ٹرانسپورٹ پر مرتب ہونے لگے۔
ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھانے کیلئے سوچ بچار شروع کر دیا، 50 سے 100 روپے تک کرایہ بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، ٹرانسپورٹرز کے مشترکہ اجلاس کے بعد کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا، لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 2 سے 3 سو روپے تک اضافہ کر دیا جائے گا۔
مسافروں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کرائے کم کرنے کی التجا کر دی۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے مہنگائی کا ایک اور سونامی آنے کو تیار ہے۔