اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم، مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کی خلاف کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔

مہم کے پہلے روز ہی 4 ہزار 419 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کر دیے گئے، رواں سال لین لائن، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ 15 ہزار وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی، بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے کیلئے ایک مرتبہ پھر مال روڈ سے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لین لائن، سٹاپ لائن کی آگاہی کیلئے وارڈنز تعینات کرنے کے علاوہ کونز بھی لگا دی گئیں۔ مال روڈ پر کارروائی اور آگاہی کیلئے 40 وارڈنز،10سینئر وارڈنز اور ایجوکیشن ٹیم تعینات ہے، موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں گے،دائیں لین صرف اور صرف ٹرن لینے کی صورت میں استعمال کی جائے گی،موٹرسائیکل سوار درمیانی لائن ہرگز استعمال نہیں کریں گے۔

سی ٹی او کے مطابق بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے،لین لائن ڈسپلن کیخلاف کریک ڈاؤن کےلئے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ منظم ٹریفک کےحصول کےلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے