اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں رکے گا: محسن نقوی

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں رکے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عام غریب آدمی کو بھی یونٹس اووربل کئے گئے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے پر بہت پریشر آرہا ہے لیکن ہم بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کسی صورت نہیں روکیں گے، ابھی 2 ایکسیئن گرفتار ہوئے ہیں، کسی لیول پر بھی جانا پڑا جائیں گے، کسی کو معافی نہیں دی جائے گی، گرفتار 2 ایکسیئن خود مانے ہیں کہ وہ یہ کام کر رہے تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لیسکو کے 83 کروڑ یونٹس اووربل کئے گئے ہیں، آپ کو پتہ نہیں کہ بل 20 ہزار آرہا اور آپ 40 ہزار ادا کر رہے ہیں، لاہور کے علاوہ باقی سیکٹر بھی کام کر رہے ہیں، ایف آئی اے کی سائبر سائٹ پر تعمیر نو دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا لاہور ایئرپورٹ پر کافی زیادہ رش ہوتا ہے، ہم اگلے دو چار دن میں لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کرنے لگے ہیں، کوشش کر رہے ہیں لوگوں کو ایئرپورٹس پر انتظار نہ کرنا پڑے، میں نے خود ایئرپورٹ پر ڈھائی گھنٹے انتظار کیا ہوا ہے، کوشش ہے ہم عوام کو ایئرپورٹس پر زیادہ انتظار نہ کرائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے