اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہرین زراعت کی گندم کی کٹائی کے بعد زمین کو نقصان سے بچانے کیلئے سفارشات جاری

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین زراعت نے گندم کی کٹائی کے بعد زمین کو نقصان سے بچانے اور اراضی کو نئی فصل کی کاشت کیلئے تیار کرنے کی غرض سے سفارشات جاری کر دیں۔

ویٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین زراعت نے گندم کے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو ہدایات کی ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی، زیر زمین مفید حشرات کو مرنے سے بچانے، زمینی درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث نامیاتی مادوں کا ضیاع روکنے کیلئے بارشوں کے اختتام کے بعد اچھی طرح خشک ہونے اور پکنے پر گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو آگ لگانے سے گریز کیا جائے۔

 ماہرین زراعت نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اراضی کو نئی فصل کی کاشت کیلئے تیار کرنے کی غرض سے ویٹ سٹرا چاپر کو استعمال میں لایا جائے جو کمبائن ہارویسٹر کے استعمال کے بعد ناڑ کو اکٹھا کر کے بھوسہ بنانے کے بعد ٹرالی میں منتقل کر دیتی ہے۔

ماہرین زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت نے فیصل آباد، ڈسکہ، حافظ آباد، اوکاڑہ، میاں چنوں، ملتان اور پنجاب کے کئی دیگر اضلاع میں ویٹ سٹرا چاپرز کے مقامی انڈسٹری کے توسط سے کرایہ پر فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں، کاشتکار کمبائن ہار ویسٹرز سے گندم برداشت کرنے کے بعد ویٹ سٹرا چاپر کے استعمال سے بھوسہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے