اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 275.00 زندہ مرغی
  • 399.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.15 قیمت فروخت : 278.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.33 قیمت فروخت : 183.66
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.03 قیمت فروخت : 203.39
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.59 قیمت فروخت : 905.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243400 دس گرام : 208700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223115 دس گرام : 191307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2937 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودیہ کی ریکوڈک میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اگلے ماہ تک متوقع

14 Apr 2024
14 Apr 2024

(لاہورنیوز )سعودی عرب کی ریکوڈک میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے ۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر- گولڈ پراجیکٹ(Rekodiq Copper-Gold Project) میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری اگلے ماہ  تک آنے کی امید کی جارہی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔سعودی سرمایہ کاری ہموار کرنے اور منصوبے کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے، یہ سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی ۔

واضح رہے سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب معدنیات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے