15 Apr 2024
(لاہور نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے، سپیکر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ 28 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے دوران پنجاب کا بجٹ منظور ہوگیا تھا۔