15 Apr 2024
(ویب ڈیسک) نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
عید تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 166 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 480 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 694 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔