اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تنور مالکان نے نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن ہوا میں اڑا دیا

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) تنور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی نوٹیفکیشن ہوا میں اڑا دیا۔

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کر کے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نان کی قیمت میں 5 اور روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی جس کے بعد روٹی کی نئی قیمت 16 اور نان کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود نئی قیمت پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا، شہر میں روٹی 20 اور نان 30 روپے کا ہی فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی  نان بائیوں نے حکومت کی جانب سے روٹی سستی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا اور گیس سستی ہوگی تو روٹی سستی کریں گے، حکومت سیاست کرنے کے بجائے نان اور روٹی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم کرے۔

دوسری جانب شہریوں  نے حکومتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی اقدام قابل ستائش ہے مگر اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے