اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے چینی تعاون سے ریلوے سے متعلق بڑا فیصلہ لے لیا

14 Apr 2024
14 Apr 2024

(ویب ڈیسک ) چین کے تعاون سے پاکستان ریلوے کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق ابتدائی طور پر زیادہ بجلی کی کھپت والی 100 سائٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ایک بار شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد، اس ادارے کے لیے کم از کم ایک ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔سینئر پی آر حکام کے مطابق حکومت پاکستان اور چینی کمپنیاں ایک عملی ڈیل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اعلی معیار کی سبز اور پائیدار ترقی کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو ہم آہنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے نیسپاک کو منتخب سائٹوں پر سولر پینلز کی تنصیب کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے لیے تفویض کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے رہائشی کمپلیکس میں سے اب تک 26,660 میں سے 16,535 کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (Discos) اور کراچی الیکٹرک کو مالی نقصانات سے بچانے کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “رہائشی کمپلیکس کے بجلی کے میٹر محکمہ کی جانب سے ڈسکوز میں منتقل کیے جا رہے ہیں اور اس اقدام کے نتیجے میں اب تک 1.3 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے