اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں طوفانی بارشوں کا سپیل، بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق

13 Apr 2024
13 Apr 2024

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو گیا، مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کی بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوئے۔

ادھر بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاھا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ علاقہ چک 113 میں 8 سال کا بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں اور آندھی کا راج ہے، تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، پشین اور سوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔

متعلقہ اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے