13 Apr 2024
(لاہور نیوز) عید کے گزشتہ 3 دنوں میں پنجاب بھر میں 6294 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق ہوئے، موٹر بائیک کے 6031، رکشے کے 304 اور کار کے 704 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، 5609 مرد اور 1735 خواتین گزشتہ 3 دنوں میں ٹریفک حادثات کا شکار ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 1082 ٹریفک حادثات صوبائی دارالحکومت میں ہوئے، 3478 شدید زخمیوں کو ہسپتال اور 3834 لوگوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی 1082 ٹریفک حادثات لاہور میں، 405 فیصل آباد، 382 ملتان اور 347 گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوئے۔