اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: عید کے ایام کے دوران ٹریفک حادثات میں 25افراد جاں بحق

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(لاہور نیوز) عید الفطر کے 2 دنوں میں پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق عید الفطر کے پہلے 2 روز کے دوران صوبے بھر میں 4 ہزار 500 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 4 ہزار 100 مرد اور ایک ہزار 2023 خواتین ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سب سے زیادہ 770 حادثات صوبائی دارالحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے، حادثات کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 ہزار 545 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 ہزار 733 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق  عید کے دوران مختلف شہروں میں حادثات کے نتیجے میں 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تقریباً ڈھائی ہزار افراد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری سفر کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے