12 Apr 2024
(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم معلم ابوبکر معاویہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بچے سے بدفعلی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ حبیبہ سرفراز کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کے جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ابوبکر معاویہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔