اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک کیویز سیریز: اظہر محمود قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے، محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کیویز کیخلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا، سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے