(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد فیصل اور عبدالغفار شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم فیصل کے خلاف سال 2019 میں قادرآباد پولیس سٹیشن منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج ہوا تھا جبکہ ملزم عبدالغفار سال 2022 سے صدر پولیس سٹیشن ڈی جی خان کو مطلوب تھا، ملزمان قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، بعد ازاں ملزمان کو لاہور ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔