اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں: لاہور ہائیکورٹ

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

دو رکنی بنچ نے اپیل پر نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں کرسکا، اپیل کنندہ درست حقائق بتا نہیں سکا جس کی بنیاد پر سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں، اعلیٰ عدالت کے فیصلے میں جمہوریت کے پرنسپل اور ریٹرننگ افسر کی ڈیوٹی بتائی گئی، اپیل کنندہ نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف جائیدادوں سمیت متعلق درست حقائق نا بتانے کا اعتراض کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق پرویز الہٰی کے وکیل نے بتایا کہ جنرل الیکشن میں بھی ایسے اعتراضات عائد ہوئے، سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

لاہورہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پرویز الہٰی تاحال جیل میں ہیں، تمام جائیدادوں کا ریکارڈ قانون کے مطابق فراہم کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے