06 Apr 2024
(لاہور نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا اور ایک گواہ پر جرح ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت بھی آج ہوگی۔