اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حکومت کی 2 وزارتوں کی پیشکش، آفریدی نے معذرت کر لی

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو 2 وزارتوں کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کو وزیراعظم شہباز شریف نے دو وزارتوں کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے سابق کپتان کو سپورٹس اور یوتھ کی وزارتوں کی پیشکش کی جس پر شاہد آفریدی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور وزارتیں لینے سے معذرت کر لی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت کا شکریہ! میں صرف اپنی فاؤنڈیشن پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے