اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک، کیویز ٹی 20 سیریز: ٹکٹوں کی آج سے فروخت شروع

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹکٹیں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کراچی میں نجی کوریئر کمپنی کے مختلف سنٹرز پر دستیاب ہوں گی، اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہے، شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک نجی کوریئر کمپنی کے سنٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے