05 Apr 2024
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے برکت مارکیٹ میں چھاپہ مارکر ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ڈائریکٹرایف آئی اے سرفراز ورک کے مطابق ملزمان پرویز اورامین سے17 پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان نے ایک شہری کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر ساڑھے 6 لاکھ روپے بٹورے تھے۔