05 Apr 2024
(ویب ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں تین واقعات کے دوران 3 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ملزم وقار نے 25 سالہ آصف کو گولیاں مار کر قتل کردیا جبکہ گرین ٹاؤن میں 3 افراد نے ناصر نامی شخص کو تشدد کر کے ہلاک کردیا، پولیس نے دونوں وارداتوں کےشواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔