05 Apr 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر میں سوا کروڑ روپے مالیت سے زائد کی چوری کی واردات ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق شہری شعیب افطار ڈنر پرگیا تھا، گھر واپس آیا تو گھر کا دروازہ ٹوٹا ملا۔
پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جس کے بعد پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔