05 Apr 2024
(لاہور نیوز) ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کا جنون مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم شاہزیب نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہزیب کو گرفتار کر لیا۔
چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے ملزم شاہزیب کے قبضہ سے پستول و گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔