اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کے خون میں سلو پوائزن کے اثرات نہیں ملے: میڈیکل رپورٹ

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناسازی کا معاملہ، بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

پمز ہسپتال کے 4 رکنی ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے چیک اَپ کیا، بشریٰ بی بی کے خون میں کسی بھی سلو پوائزن کے اثرات نہیں ملے، ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

بشریٰ بی بی کو معدہ میں جلن سمیت ہونٹوں کی سوجن اور آنکھوں میں پانی آنے کی شکایت تھی، بشریٰ بی بی کو کان کی تکلیف سمیت سانس کی شکایت تھی۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ نہیں کیا گیا کیونکہ انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی، معائنہ کے بعد کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی جس کی ان کو شکایت تھی، ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو چند ادویات تجویز کی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد پمز کے میڈیکل افسران کی 4 رکنی ٹیم نے بنی گالہ سب جیل میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے