04 Apr 2024
(ویب ڈیسک) فواد چودھری کو عید سے قبل بڑا ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، فواد چودھری کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے 21 روز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔