اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ججز پر دباؤ سچ ہے یا جھوٹ فیصلہ عدالت کریگی: عظمیٰ بخاری

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ججز پر دباؤ سچ ہے یا جھوٹ فیصلہ عدالت کرے گی، جو کہا جا رہا ہے اس کے شواہد بھی دینے پڑیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک طرف کہتی ہیں شہد میں زہر ملا کر دیا جارہا ہے، کبھی کہتی ہیں کھانے میں ملا کر زہر دیا جارہا ہے، زہر کی سٹوری کوئی نہیں ہے، بشریٰ بی بی نے تو زمان پارک میں بھی کہا تھا زہر دیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ججز پرانی باتوں کو آج نکال رہے ہیں، جج اطہر من اللہ نے آج کہا ججز پر بڑا دباؤ ہے، ججز پر بالکل دباؤ آ سکتا ہے اور آتا رہا ہے، ایک سیاسی پارٹی کو درجنوں کیسز میں ضمانتیں مل جاتی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جو کچھ کہا جا رہا ہے اس کا ثبوت تو دینا پڑے گا، اگر دباؤ اتنا ہے تو پہلے دباؤ کام کیسے اور اب کیوں نہیں کر رہا، ایک دباؤ نواز شریف کے کیسز میں سر چڑھ کر بول رہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے